عالمی خبریں

غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ کی سڑکوں پر جشن کا سماں

 

خلیج اردو آن لائن:

غزہ اور اسرائیل کے درمیان 11 روز تک جاری رہنے والی تباہ کن جنگ کے بعد جمعے کے روز جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جنگ بندی کے اس اعلان کے بعد غزہ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، ہوائی فائرنگ اور گاڑیوں کے ہارن بجا کر جنگ بندی کا جشن منایا گیا۔

نجی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے رہائشی بھی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے جشن منایا۔

جنگ بندی کے بعد اسرائیل میں غزہ کی طرف سے آنے والے راکٹوں کے الرٹ جاری ہونا بند ہوگئے اور اسرائیل کی متعدد ریاستوں میں امن کی ایک فضا قائم ہوگئی ہے۔  مزید برآں، دونوں اطراف کے شہریوں نے اس جنگ کے بندی کا خیر مقدم کیا ہے اور سکھ کا سانس لیا ہے۔

یروشلم کے ایک فلسطینی رہائشی نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا "اگر ایمانداری سے آپ کو بتاؤں تو یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کہ کیونکہ دونوں اطراف کی عوام اس (جنگ) سے تنگ آ چکی ہے”۔

مزید برآں، امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے بھی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ اور انکا کہنا تھا کہ” ہمارے پاس آگے بڑھنے کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے اور میں اس پر کام کرنے کے خواہاں ہوں”۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بھی جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "جنگ بندی کے لیے مصر کے اقدام پر اسرائیلی کیبنٹ تمام سیکیورٹی عہدیداروں کی رائے کو تسلیم کیا”۔

حماس کی جانب سے بھی جنگ بندی کی تصدیق کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button