متحدہ عرب امارات

دبئی میں 800 ملین درہم کے 217 بنگلے 4 گھنٹوں کے ریکارڈ وقت میں فروخت

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بتدریج مثبت تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، جس میں ریئل اسٹیٹ کمپنی نخیل کی جانب سے دی جانے والی بڑی خبر سے مزید اضافہ ہوا ہے۔

ریئل اسٹٰیٹ کمپنی نخیل کی جانب سے جعمے کے روز 800 ملین درہم کے 217 بنگلے محض 4 گھنٹوں کے قلیل وقت میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بنگلے نخیل کی جانب سے تعمیر کی گئی رہائشی سوسائٹی مروج الفجران میں تعمیر کیے گئے ہیں۔

نخیل کے ترجمان نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان بنگلوں کی اس قلیل مدت میں فروخت سرمایہ کاروں کی دبئی کے ریئل اسٹٰیٹ سیکٹر پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ اور ظاہر کرتی ہے کہ لوگ بہترین سہولیات کے ساتھ اچھے گھر خریدنا چاہتے ہیں۔

فروخت ہونے والے 217 بنگلے الفجران کمیونٹی کے پہلے فیز پر مشمتل ہیں۔ جس میں کل 418 بنلگے فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ جبکہ یہ کمیونٹی 2024 میں مکمل ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے دوران جب دنیا بھر میں ریئل اسٹٰیٹ سیکٹر میں منفی گروتھ دیکھی گئی تھی تب بھی دبئی کا ریئل اسٹٰیٹ سیکٹر مثبت رجحان رکھتا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button