خلیج اردو
24 مئی 2021
دبئی : بحرین اپنے ریڈ لسٹ میں موجود ممالک کے شہریوں کیلیے اپنے ملک میں داخلہ بند کررہا ہے۔ ان ممالک میں بھارت ، پاکستان ، سری لنکا ، بنگلادیش اور نیپال سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
بحرین نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ بحرین کے شہری اور بحرین کا رہائشی ویزہ رکھنے والے مسافر اس پابندی سے متائثر نہیں ہوں گے۔ ان شہریوں کیلیے ضروری ہے کہ وہ کرونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کریں گے۔ بحرین پہنچنے پر انہیں دس دنوں کیلیے قرنطینہ کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ ملک کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی ہدایت پر کیا گیا ہے جس کیلیے قومی میڈیکل ٹاسک فورس نے سفارش کی تھی۔
بحرین کے شہری اور رہائشی ویزہ رکھنے والوں کو 48 کے دورانیے کا کرونا پی سی آر ٹیسٹ کا رزلٹ پیش کرنا ہوگا۔ انہیں ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور دس دنوں کیلیے قرنطینہ ہونگے جبکہ اٹھویں دن پی سی آر کا ایک اور ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
تاہم وہ ممالک جن کے نام ریڈ لسٹ میں شامل نہیں انہیں پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
Civil Aviation Affairs announces additional measures to safeguard public healthhttps://t.co/RyeZ127CMw pic.twitter.com/pSWIn3P88O
— Bahrain News Agency (@bna_en) May 23, 2021
جن لوگوں کے پاس امریکہ ، برطانیہ ، یورپین ممالک ، کینڈا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ،ساؤتھ کوریا ، جاپان اور سینگاپور کی جانب سے کرونا ویکسین لگوانے کے سرٹیفیکٹ ہوں۔
Source : Khaleej Times







