متحدہ عرب امارات

صارفین کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے واٹس اپ نے یوٹرن لے لیا

خلیج اردو
29 مئی 2020
نئی دہلی : واٹس نے اپنی پرائیویسی پالیسی پر یوٹرن لیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ اگر صارفین واٹس اپ کی نئی پالیسی پر اتفاق نہیں کرتے تو ان کیلئے فنکشنز میں کمی نہیں ہوگی۔

فیس بک کی ملکیتی کمپنی واٹس اپ نے بھارتی ہائی کورٹ میں حکومت کے خلاف اپنا لاء سوٹ واپس لیا ہے۔ اگر صارف نئی پالیسی کو قبول نہیں کرتا تو بھی ان کیلئے کسی قسم کے فنکشنر میں کمی نہیں آئی گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو میں ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگر صارفین ہماری نئی پالیسی کو قبول نہیں کرتے تو ہم اس حوالے سے ان کیلئے کسی قسم کی بھی فنکشنز میں کمی نہیں لائیں گے۔

ہم صارفین کو وقتا فوقتا اپنے اپ ڈیٹس کے بارے میں یاد دلاتے رہیں گے اور اس کے ساتھ ہی جب لوگ متعلقہ اختیاری خصوصیات کو استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

واٹس ایپ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی پرائیویسی پالیسی نافذ کی جہاں اس کے 400 ملین سے زیادہ صارفین موجود ہیں۔

صارف فوری طور پر اپنےاکاؤنٹس سے محروم نہیں ہوں گے یا کم ہونے والی فعالیتوں کا سامنا نہیں کریں گے لیکن اگر وہ مقررہ وقت میں نئے اصولوں کو قبول کرنے میں ناکام ہوگئے تو انہیں بالآخر محدود فنکشنز سے گزرنا پڑے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button