متحدہ عرب امارات

دبئی کی جانب سے صنعت و کاروبار کی ترویج کیلئے نئی باڈی قائم کر دی گئی

خلیج اردو
30 مئی 2020
دبئی : دبئی نے ہفتے کے روز ایک اور تاریخی انیشیٹو لیا ہے جس میں انہوں نے ایک نئی باڈی کا قیام عمل میں لایا ہے جس سے صنعت و کاروبار کو وسعت دینے اور اسے عالمی منڈی تک آسان رسائی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین اور دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ دبئی کی صعنت اور برآمدات سے عالمی دنیا کے ساتھ ایسی شراکت داری بنائیں گے جس سے دیگر شعبوں کو بھی تقویت ملے گی۔

دبئی ایکسپورٹ کے نام سے بننے والی اس باڈی کی مدد سے عالمی سطح پر نمایاں اور ڈائیورسیفیکیشن اور صعنتی سرگرمیوں کو دوام ملے گا۔ اس ایجنسی کے قیام کا مقصد کرونا کے بعد کی زندگی میں نئی سطح پر صعنت و تجارت کو بہتر بنانا ہے۔

شیخ حمدان نے کہا ہے کہ صعنت کے شعبے سے متحدہ عرب امارات کی معیشت جڑی ہے۔اس شعبے نے معاشی انفرادیت اور وسعت پر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

امارات کی طرف سے عالمی سطح پر انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری سے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی کوششوں نے اسے متنوع صنعتوں کیلئے ایک علاقائی مرکز کے طور پر ابھرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ خاص طور پر چھوٹے سے درمیانے صنعتی اکائیوں جس میں مکینیکل سامان ، کیمیکل ، خوراک اور مشروبات ، مشینری اور دھاتیں تیار اور برآمد میں شامل ہیں۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کو ایک عالمی مرکز بنانے اور انوشن اور پائیدار صعنتیں پیدا کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس حکمت عملی میں 67 ایسے اقدامات شامل ہیں جن کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ وہ دبئی میں مستقبل کی صنعت کی بنیاد رکھیں گے اور 2030 تک امارات کی مجموعی جی ڈی پی میں 160 بلین کا اضافہ کریں گے۔

دس سالہ اس منصوبے سے متحدہ عرب امارات کا شعبہ توانائیمیں وسعت لانا اور جی ڈی پی میں 133 بیلین درہم سے 300 بیلین درہم تک لانا شامل ہے۔ اس کو آپریشن 300 بیلین کا نام دیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button