
خلیج اردو
30 مئی 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزہ کیلئے اکثر صارفین درخواست دیتے ہیں۔ ایک شہری نے خلیج ٹائمز سے سوال پوچھا ہے جس کا جواب شاید آپ کیلئے موزوں ہوں۔
سوال : میں ایک بھارتی شہری ہوں جو بھارت میں رہتا ہوں۔ اگر میں دبئی میں یا متحدہ عرب امارات میں پراپرٹی میں سرمایہ کاری کروں تو کیا میں اپنے لیے یا خاندان کیلئے رہائشی ویزہ حاصل کر پاونگا؟
جواب : اگر کوئی شخص متحدپ عرب امارات میں ایک ملین سے لے کر 4.99 ملین تک کی پراپرٹی خرید لیتا ہے تو وہ ملک میں 3 سالوإ کیلئے رہائشی ویزہ کیلئے اہل ہو جاتا ہے۔ جو شخص 5 ملین درہم سے زیادہ رقم کی پراپرٹی خریدتا ہے تو وہ 5 سالوں کیلئے رہائشی ویزہ کیلئے اہل ہو جاتا ہے۔
لوزمات پورے کرنے کے بعد پراپرٹی کا مالک جی ڈی آر ایف اے کے پاس درخواست کرے گا اور اس کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ ، اصل پاسپورٹ ، پراپرٹیز کے کاغزات اور پاسپورٹ سائیز تصاویریں منسلک کرے گا۔
مالک کو طبی فٹنس ٹیسٹ کروانا ہوگا جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی کارڈ حاصل کرنے کیلئے بایومیٹرک ویریفیکیشن کرے گا ۔ اس کے بعد وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت سے رہائشی ویزہ حاصل کر پائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں پراپرٹی کے کاروبار میں رقم کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے ضروری نہیں کہ کسی کے پاس رہائشی ویزہ ہو۔ مزید معلومات جی ڈی آر ایف اے کی ویب سائیٹ پر مل سکتی ہے۔
Source : Khaleej Times







