متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس کی ابتر صورت حال کو دیکھ کر ملک ایمرجنسی دوائی کی اجازت دے دی گئی ہے

خلیج اردو
30 مئی 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی صورت حال پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ ملک میں وزارت صحت نے خصوصی کرونا علاج کی اجازت دے دی گئی ہے جسے انتہائی موئثر قرار دیا جا رہا ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1810 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کل رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی تعداد 569073 ہو گئی ہے۔

1777 نئے افراد وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں جس سے کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 548785 ہوگئی ہے۔

4 مزید افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1677 ہو گئی ہے۔

ملک میں اس وقت کرونا وائرس کے 18611 ایکٹیو کیسز ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام نے ملک میں سوٹروویمپ کی ہنگامی بنیاد پر استعمال کی اجازت دی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button