متحدہ عرب امارات

خوشخبری :کویت نے 10 سال بعد پاکستانیوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی

خلیج اردو
31 مئی 2020
کویت سٹی : کویت نے فیملی اور بزنس ویزہ پاکستان کیلئے کھول دیئے ہیں۔ 10 سال بعد ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ اس حوالے سے پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور کویتی وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح کے درمیان ایک ملاقات میں ممکن ہو پائی۔

کویتی وزیر داخلہ تھیمر الصباح السلیم الصباح اور کویت میں پاکستانی سفیر سید سجاد حیدر بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

کویت کے دورہ پر گئے پاکستانی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی خط وہاں پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستانیوں کیلئے طبی اور آئل کے شعبوں میں ویزہ کھولنے پر اتفاق ہوا۔

اس ویزہ سے پاکستان کے وہ شہری جو گلف کوآپریشن کونسل جی سی سی میں رہتے ہیں وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کویتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ بزنس ویزہ پر عائد پابندی ہٹانے سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر کویتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اخوت اور محبت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ، "تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔”

شیخ رشید نے کہا کہ کویت کے ویزا پر پابندی سے پاکستانی خاندانوں اور تاجر برادری کو بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ کویت کی ابتدائی ترقی میں پاکستانی مزدوروں نے بہت اہم کردار ادا کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ورک ویزے کی بحالی سے پاکستانیوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ اس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button