خلیج اردو آن لائن:
شارجہ حکام کی جانب سے شارجہ شہریوں کے لیے کم از کم ماہانہ تنخواہ 17 ہزار 500 درہم سے بڑھا کر 25 ہزار درہم کر دی گئی۔
سپریم کونسل کے ممبر اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر سلطان بن محمد ال قاسمی کی جانب سے پیر کے روز بتایا گیا ہے کم از کم تنخواہ میں اضافہ امارات کے محکمہ سوشل سروسز کی ایک تحقیق کے بعد کیا گیا ہے۔
شیخ سلطان نے شارجہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا "میں نے خود (امارتی) خاندانوں کے اخراجات کی تفصیلات کو جائزہ لیا ہے اور ایسی تنخواہ مقرر کی ہے جس وہ ایک موزوں زندگی گزار سکیں گے”۔
انہوں نے بتایا کہ اگر روز مرہ کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے تو تنخواہ بھی اسی حساب سے بڑھ جائے گی۔
شیخ سلطان کا مزید کہنا تھا کہ امارات میں نوکریوں کے لیے 12 ہزار درخواستیں ہیں۔ "اور ہم نوکری کی تلاش کرنے والے کسی شخص کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کریں گے۔ حتیٰ کہ ان افراد کو بھی نوکری دی جائے گی جو نوکری کے لیے ضروری اہلیت پر پورے نہیں اترتے”۔
خیال رہے کہ دسمبر 2020 میں شارجہ حکومت کی جانب سے 33 اشاریہ 6 ارب درہم کے بجٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں سے 47 فیصد تنخواہوں کے لیے مختص کیا گیا تھا۔
Source: Khaleej Times







