خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ کے حکمران شیخ سلطان بن محمد کا عوام دوستی میں بڑا فیصلہ، کم از کم تنخواہ میں بڑا اضافہ کردیا

خلیج اردو: شارجہ میں کم از کم تنخواہ کو 25 ہزار دریم تک بڑھا دیا گیا ہے۔ شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکثر سلطان بن محمد القاسمی جو سپریم کونسل کے ممبر بھی ہیں۔ انہوں نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ اماراتی محکمہ برائے سماجی خدمت کی جانب سے ایک تحقیق کے بعد کیا گیا ہے۔

شیخ سلطان نے شارجہ ٹی وی کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اخراجات بڑھنے کی تمام تفصیلات خود دیکھی ہیں۔ جس کے بعد تنخواہ کو اس حد تک بڑھایا گیا ہے کہ ایک عام آدمی اچھی زندگی گزار سکے۔ اس لیے اگرزندگی گزارنے کے لیے اخراجات بڑھیں گے تو اس تناسب سے تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

شارجہ کے حکمران کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی امارات میں 12 ہزار سے زائد ملازمت کی درخواستیں موجود ہیں۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شارجہ کسی پر اپنے دروازے بند نہیں کرتا۔ یہاں تک کہ جو ان کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ انہوں نے اپنے بیان کے اختتام میں کہا کہ اگر عوام کم تنخواہ کی وجہ سے مشکل میں ہوں گے تو وہ انہیں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button