خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے نیشنل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جمعے کا روز متحدہ عرب امارات میں اس سیزن کا گرم ترین دن رہا۔ جمعے کے روز سویہان العین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 اشاریہ 3 ڈگر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
#The_highest_temperature_recorded over the country today is 51°C in Sweihan (Al Ain) at 14:00 UAE Local Time.
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) June 4, 2021
#The_lowest_temperature_recorded over the country today morning was 22.3°C in Damtha (Al Ain) at 05:45 UAE Local time.
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) June 4, 2021
خیال رہے کہ آج ابوظہبی گہری دھند ہونے کی وجہ سے حکام کی جانب سے موٹر سواروں کو دوران ڈرائیونگ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
متحدہ عرب امارات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سے 48 ڈگری کے درمیان رہنے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 31 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
جبکہ آج رات تک موسم میں نمی کے تناسب میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتے کی صبح کچھ ساحلی علاقوں میں کھر پڑنے کی توقع ہے۔
Source: Khaleej Times







