
خلیج اردو آن لائن:
گزشتہ روز دبئی کی ٹرین میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ایشیائی باشندے (پاکستانی) کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آج اس باشندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈانس کرنے والے باشندہ ٹرین کی بوگی میں بغیر ماسک کے ڈانس کر رہا تھا، جبکہ اسکی ویڈیو بنانے والے دیگر افراد نے ماسک پہن رکھے تھے۔
اس شخص کو عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے، غیر مناسب رویے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ximpatientwolf/status/1401132253908926471?s=20
دبئی میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر عبیدال ہتبور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس شخص کے رویے کی وجہ سے دیگر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملزم پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کرتے ہوئے بنیادی قوانین پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔
برگیڈیئر عبید کا کہنا تھا کہ ملزم کو عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 6 ماہ قید اور 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
Source: Khaleej Times







