خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1968 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1933 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
نئے کیسز 2 لاکھ 8 ہزار 90 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 51 اشاریہ 4 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 85 ہزار 39 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 64 ہزار 509 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1702 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔
یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت کورونا کے 18 ہزار 828 فعال کیسز ہیں۔
خیال رہے کہ ابوظہبی حکام کی جانب سے ویزے کی تجدید کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے خواہاں افرد کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی (سہیا) نے اس حوالے انسٹاگرام پر بات کرتے ہوئے لکھا "بیماری سے بچاؤ اور اسکرینگ مراکز کا دورہ کرنے والے تمام درخواست کنندگان 7 جون 2021 سے ان مراکز کا دورہ کرنے سے پہلے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی روپورٹ دیکھانا ہوگی، اور یہ ٹیسٹ مراکز میں جانے سے پہلے 72 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔ اور دیگر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا”۔
Source: Khaleej Times







