
خلیج اردو
08 جون 2021
ابوظبہی : گھر میں انسٹال ہونے والی سی سی ٹی کیمرے کو توڑنے والی خاتون کو 5000 درہم کا جرمانہ کر دیا گیا۔ جرمانہ کر دیا گیاہے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق ایک عرب شخص نے اپنی بیوی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ وہ اس کا سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے کے جرم میں 2050 درہم ادا کرے اور 15000 درہم شادی شدہ زندگی میں اسے نقصان پہنچانے کا ادا کریں۔
خاوند کے مطابق انہوں نے گھر میں حفاظت کیلئے سی سی ٹی وی کیمرہ انسٹال کیا لیکن اس کی بیوی نے چاقو سے سب کیمرے جان بوجھ کر توڑ دیئے۔
خاوند کے مطابق اسے کوئی علم نہیں کہ بیوی نے ایسا کیوں کیا۔العین کی ابتدائی عدالت نے خاتون کو 5000 درہم کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
خاوند نے دوبارہ لاء سوٹ میں مطالبہ کیا کہ اسے شادی شدہ امور میں مسائل اور اذیت دینے پر 5000 درہم ادا کیے جائیں جس کے بعد العین کی ابتدائی عدالت نے اس حوالے سے بھی بیوی کو 5000 درہم کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
Source : Khaleej Times







