متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کےمسائل سننے کے لیے یو اے ای میں پاکستانی سفیر آن لائن کھلی کچہری لگائیں گے، کچہری میں شامل ہونے کا طریقہ کار جانیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں آنے، ان کو درپیش مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر آن لائن کھلی کچہری لگائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق "متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر عزت مآب افضال محمود پاکستانی تارکین وطن تک رسائی کے لیے بروز بدھ 9 جون 2021 کو اماراتی وقت کے مطابق دن 11 بجے آن لائن کچہری کا انعقاد کریں گے”۔

آن لائن کھلی کچہری میں شرکت کرنے کا طریقہ کا درج ذیل ہے:

کھلی کچہری میں شرکت کے لیے زوم میٹنگ میں شمولیت اختیار کریں جس کے لیے آئی ڈی اور پاسکوڈ نیچے دیے گئے ہیں۔

https://zoom.us/j/95939086487?pwd=dnFIUXg0OUkxc2Nqc3hxTW1kMjU3UT09

زوم میٹنگ کی آئی ڈٰی: 95939086487

پاسکوڈ: 074820

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button