متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : متحدہ عرب امارات کے ایئرلائنز نے برطانیہ کے فلائیٹس بحال کر دیئے

خلیج اردو
08 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے ایمرت اور اتحاد نے آج سے لندن کیلئے فلائیٹس بحال کر دیئے۔ تاہم یہ وضاحت کی گئی ہے کہ برطانوی اور آئرش شہری ہی متحدہ عرب امارات سے سفر کر پائیں گے۔

اتحاد ایئرویز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسافر ملک پہنچنے پر 10 دنوں کیلئے قرنطینہ میں جائیں گے۔

برطانیہ نے مختلف فہرستین بنائیں ہیں جن میں سبز ، امبر اور سرخ شامل ہیں۔ گرین ممالک کو جانے والے اور وہاں سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ امبر فہرست میں شامل مسافروں کو ایئرپورٹ پر مختلف ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔

ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

دبئی کی امارات کی ایئر لائن نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اب برطانیہ میں اہل مسافروں کو قبول کرے گی۔سفری پابندیاں اپنی جگہ برقرار ہیں اور صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ برطانیہ میں داخلے کی تازہ ترین ضروریات کو جانچیں۔

متحدہ عرب امارات سے برطانیہ جانے والے عام مسافروں کا سفر معطل ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button