متحدہ عرب امارات

پچھلے دو مہینوں بعد بھارت میں کیسز کی کم ترین تعداد ریکارڈ کی گئی ہے

  • خلیج اردو
    12 جون 2021
    نئی دہلی : بھارت نے ہفتے کے روز چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ ہونے والے سب سے کم کیسز رپورٹ کئے ہیں۔ یہ گزشتہ دو مہینوں میں سامنے آنے والے کم ترین کیسز ہیں۔ بھارت بھر میں 84334 کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ مسلسل پانچواں دن ہے جب ملک میں کرونا کے نئے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے۔ اب تک ریکارڈ ہونے والے کیسز 29.4 ملین ہیں جبکہ کل ہلاکتیں 367081 ہیں جبکہ ایک رات میں 4002 افراد وباء سے ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ مسلسل پانچواں دن ہے جہاں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button