متحدہ عرب امارات

سالانہ خون عطیہ کرنے کی مہم ، دبئی روائیل سب سے پہلے خون عطیہ کرنے والے بن گئے

خلیج اردو
15 جون 2021
دبئی : 2021 کیلئے خون عطیہ کرنے کی مہم میں سب سے پہلے خون کا عطیہ دبئی کے شاہی خاندان نے دیا۔ شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم جو دبئی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کے چیئرمین ہیں، نے میرا خون میرے وطن کیلئے مہم کا آغاز کیا۔

یہ مہم سب سے پہلے 2012 میں شروع کیا گیا۔ اس وقت دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سب سے پہلے خون عطیہ کرنے والے شخص تھے۔

اس وقت شیخ حمدان نے کہا تھا کہ خون کا عطیہ شہریوں اور رہائشیوں کی جانب سے دیا جانے والا بہترین تحفہ ہے۔ یہ محب الوطنی اور انسانیت دوستی کا مظاہرہ ہے کہ کوئی کسی کی مدد کیلئے خون کا عطیہ پیش کرے۔

اس کیلئے مہم کا آغاز کرتے ہوئے شیخ منصور بن محمد نے معاشرے کت افراد سے کہا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر خون کا عطیہ دیں۔ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنا بہت بڑی تبدیلی کا موجب بن سکتا ہے۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ذریعہ حال ہی میں جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ سالانہ مہم میں گذشتہ نو برسوں میں تقریبا 36000 یونٹ خون فراہم کیا گیا ہے ، جس سے 90،000 مریضوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملی۔

ہر خون کا عطیہ تین سے چار مریضوں کی جان بچا سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button