خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی العین امارات کے رہائشی کے ساتھ جعل سازی کر کے 1 لاکھ درہم لوٹنے والے دو ملزمان کو عدالت نے متاثرہ شخص کو 1 لاکھ درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق متاثرہ شخص نے عدالت میں دونوں ایشیائی جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی وہ ان جعل سازوں لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کا حکم جاری کرے۔
متاثرہ شخص نے اپنی درخواست میں بتایا تھا دونوں مدعاعلیہان نے فون پر اس سے رابطہ کیا اور اسے بتایا کہ وہ بینک کے ملازمین ہیں اور اس کے بینک اکاؤںٹ کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے متاثرہ شخص سے اسکے بینک اکاؤںٹ کی تفصیلات مانگی جو اس نے فراہم کر دیں۔ جس کے بعد مدعاعلیہان نے اس کے بینک اکاؤنٹ سے رقم منتقل کر لی۔
متاثرہ شخص نے واقعہ کے فوری بعد حکام کے پاس شکایت درج کروائی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو ٹریک کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد العین کی کریمنل کورٹ نے دونوں ملزمان کو چوری کے الزام میں قید کی سزا سنا دی تھی۔
تاہم، اس کے بعد متاثرہ شخص نے دونوں ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کروایا جس میں اس نے دونوں ملزمان سے چوری شدہ 99 ہزار 988 درہم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
عدالتی سماعت کے دوران دنوں ملزمان نے اتنی بڑی رقم کی چوری کے الزام سے انکار کر دیا۔ تاہم، عدالت کے سامنے پیش کیے گئے ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت نے دونوں ملزمان کو حکم دیا کہ وہ 1 لاکھ درہم متاثرہ شخص کو واپس کریں گے اور اس مقدمے پر اٹھنے والے اس کے اخراجات بھی ادا کریں گے۔
Source: Khaleej Times






