متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شاہی خاندان کے بچوں نے ویکسین پر تحقیق کے مرحلے میں اپنی خدمات پیش کی

خلیج اردو
16 جون 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے قوت مدافعت سے متعلق ایمون بریج اسٹڈی زیر تحقیق ہے۔

ابوظبہی سرکاری میڈیا ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ طیب بن محمد بن زید النہیان جو کہ ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ کورٹ کے چیئرمین ہیں ، نے اپنے بچوں ، بھانجوں اور بتھیجیوں کو ساتھ لے کر اس تجرباتی عمل میں حصہ لیا۔

شاہی خاندان کے ان بچوں نے دیگر خاندانوں کے بچوں کے ہمراہ اس تحقیق میں حصہ لیا۔

ویڈیو میں ویکسینیشن سینٹر میں شیخ وہاب اور بچوں کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے۔ متعدد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے دوسرے رضاکار بچوں کو بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ڈاکٹر نے اس تحقیق سے متعلق تفصیلات بتائی ہیں۔ انہون نے یقین دلایا ہے کہ یہ بہت ہلکی ویکسینشن ہے اور یہ بالکل بھی تکلیف دہ نہیں ہے۔

ایک او ڈاکٹر نے والدین کو سمجھایا ہے کہ ویکسین لگوانے سے بچوں میں بیماری پھیلنے کے امکانات کم ہو جائیں گے اور وہ باحفاظت اسکول جا سکیں گے۔

ڈاکٹروں نے پہلے مطلوبہ فارم پر دستخط کرکے والدین کی رضامندی لی ہے۔ ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد ہم ہفتے بھر کیلئے پیروی کرتے ہیں کہ کہیں بچوں کو کوئی تکلیف تو نہیں ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button