متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: سڑک پر ماسک اور دستانے پھینکنے پر 1 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام کی جانب سے  سڑکوں پر استعمال شدہ ماسک اور دستانے پھینکنے والوں کے لیے سخت جرمانے کا اعلان۔

پولیس کی جانب سے جمعرات کے روز ایک ٹوئیٹ کر کے عوام کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ گاڑی میں سے سڑک پر کوڑا کرکٹ پھینکے کی سزا 1 ہزار درہم جرمانہ اور 6 ٹریفک پوائنٹ ہے۔

پولیس کی جانب سے زور دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سڑکوں پر استعمال شدہ ماسک اور دستانے پھینکنے سے ماحولیاتی اور صحت سے متعلق خطرات پیدا ہوتے ہیں۔ لہذا ایسا کرنے سے باز رہا جائے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button