خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے رہائشیوں کو عوامی مقامات تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایمرجنسی اینڈ کرائسز ٹیم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے اطلاق 20 اگست 2021 سے ہوگا۔ جبکہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسن لگوانے کے اہل افراد کی 93 فیصد آبادی کو ویکسین لگائے جانے کے بعد یہ فیصلہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام شاپنگ مالز، کیفے ٹیریاز، ہیلتھ سنٹروں، فٹنس سنٹروں، تعلیمی اداروں اور لیبارٹریوں تک صرف مکمل طور پر ویکسین لگوا لینے والے رہائشیوں کو رسائی کی اجازت ہوگی۔
جبکہ ضروریات زندگی فروخت کرنے والے مراکز، جیسا کہ فارمیسیوں اور سپر مارکیٹوں تک تمام رہائشیوں کو رسائی کی اجازت ہوگی۔ تاہم، اس فیصلے کا اطلاق ایسے بالغوں اور بچوں پر نہیں ہوگا جنہیں ویکسی نیشن کے عمل سے چھوٹ دی گئی ہے۔

مزید برآں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ابوظہبی نے کوورونا انفیکشن کو پکڑنے کے لئے منفرد ای ڈی ای اسکینرز کے استعمال کی بھی منظوری دی۔ ایمرجنسی کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بروز سوموار 28 جون 2021 کو امارات میں ای ڈی ای اسکینرز لگائے گئے ہیں
ای ڈی ای اسکیننگ سسٹم شاپنگ مالز میں، کچھ رہائشی علاقوں میں ٹیسٹنگ کے لیے، اور فضائی اور زمینی داخلے کے مقامات پر، احتیاطی تدابیر کو بڑھانے اور محفوظ زون قائم کرکے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
Source: Gulf Today.







