
خلیج اردو
29 جون 2021
دبئی : دبئی نے ایکسپو ٹونی ٹونٹی میں جانے والے خواہش مند سیاحوں کیلیے ویکسینشن کا ثبوت دیکھانے کی شرط ختم کر دی ہے۔
ویکسین شدہ افراد کو ہی ایکسپو میں جانے کی اجازت ہوگی لیکن انہیں ثبوت دیکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر کوئی دیکھانا چاہے تو منع نہیں کیا جائے گا۔
ویکسین شدہ افراد کو بھی ایکسپو میں جانے کیلیے کرونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا جو حکام نے لازمی قرار دیئے ہیں۔ان میں ماسک پہننا ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ، ہمیشہ سے ہاتھ دھونا شامل ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 71 فیصد افراد نے کرونا ویکسین لگوائے ہیں۔ یہ آبادی کے 91.8 فیصد ان افراد کا ہے جو کرونا ویکسین کیلیے اہل ہیں۔
دبئی ایکسپو کیلیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوا ہے ۔ یہ یکم اکتوبر سے 31 مارچ تک کیلیے رہے گا۔ ایکسپو منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے ہیں کہ وہ ایکسپو میں آئے۔
Source: Khaleej Times







