متحدہ عرب امارات

دبئی: ہوٹل کا سیکیورٹی گارڈ 81 ہزار درہم چوری کرنے کے الزام میں گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی کریمنل کورٹ نے ایک ہوٹل کے اسسٹنٹ سیکیورٹی مینجر  35 سالہ افریقی کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا ہے۔ اسسٹنٹ سیکیورٹی مینجر پر الزام ہے کہ اس نے ایک یورپی مہمان کے 81 ہزار درہم چوری کیے ہیں۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ گذشتہ اپریل میں وہ ایک یورپی خاتون مہمان کے کمرے میں داخل ہوا، جس نے کمرہ بک کیا تھا لیکن وہ ملک سے چلی گئی تھی۔ اسے اس کمرے ایک سیف ملی جسے اس نے کھولا تو اس کے اندر مختلف کرنسیوں پر مشتمل نقدی رکھی گئی تھی ۔ ابتدائی طور پر اس نے 4500 یورو چوری کیے اور ایک ہفتے کے بعد مزید 7 ہزار یورو، 20 ہزار درہم اور 3 ہزار ڈالر چوری چوری کیے۔

ملزم گزشتہ 2 سال سے ہوٹل میں نوکری کر رہا تھا اور 10 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ وصول کر رہا تھا۔ اس کی ڈیوٹی میں ملازمین کی انسپیکشن کرنا، کمروں تک رسائی اور پارکنگ لاٹس کی انسپیکشن کرنا تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے چوری شدہ رقم کا ایک حصہ اپنے ملک اپنی فیملی کو بھیج دیا تھا اور باقی رقم خرچ کر لی تھی۔

امارات الیوم کے مطابق جب خاتون مہمان واپس آئی تو اس نے ہوٹل انتظامیہ کو رقم چوری ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ جس پر ہوٹل انتظامیہ نے ملزم کو اس کمرے میں داخلے ہونے کی ویڈیو دیکھائی لیکن اس نے رقم چوری کے الزام کی تردید کر دی۔ جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پبلک پراسیکیوشن کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے پہلی مرتبہ چوری نہیں کی بلکہ وہ اس سے پہلے ایک ایشیائی مہمان کے کمرے سے بھی نقدی چوری کر چکا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button