متحدہ عرب امارات

کویت نے 12 ممالک کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی، اپنے بارڈر اور بندرگاہ ویکسین شدہ افراد کیلئے کھول دیں

خلیج اردو
یکم جولائی 2021
کویت سٹی : کویت نے یکم جولائی سے مختلف ممالک کیلئے فضائی پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی ۔ کویت کی کابینہ نے اعلان کر دیا۔

براہ راست پروازیں اب بوسنیا ہرزیگوینا ، برطانیہ ، اسپین ، امریکہ ، ہالینڈ ، اٹلی ، آسٹریا ، فرانس ، کرغزستان ، جرمنی ، یونان اور سوئٹزرلینڈ کیلئے دستیاب ہوں گی۔

فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ حکومت کے مرکز اطلاعات نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف کوئی بھی فیصلہ اب قابل اطلاق نہیں۔

جن ویکسین کی کویت نے منظوری دی ہے اس میں فائزر بائیوٹیک ، آکسفورڈ اسٹرازینکا ، موڈرینا اور جونسن اینڈ جونس ہیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کویت اپنے ذمینی ، سمندری بارڈرز بھی کھلے رکھے گا۔یہ فیصلہ ان افراد پر لاگو ہوگا جو مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہوں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button