متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس نے 35 ملین درہم مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس نے 215 کلوگرام  اور 35  ملین درہم مالیت کی ہیروئن اور کرسٹل میتھ کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ منشیات ایک کشتی کے ذریعے ملک میں اسمگل کی جارہی تھی۔ یہ منشیات لکڑی کی کشتی کے ڈیک کے نیچے چھپائی گئی تھیں۔

شارجہ پولیس کے محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ماجد العصم نے بتایا  "ایک خفیہ ذرائع نے گذشتہ ہفتے کے دوران شارجہ میں خالد بندرگاہ پر اسمگل شدہ منشیات سے بھرے جہاز کی آمد کے بارے میں انسداد منشیات کی ٹیم کو اطلاع دی تھی”۔

اس اطلاع کے ملتے ہی منشیات کی اسمگلنگ روکنے لیے Poisoned Rope نامی آپریشن لانچ کیا گیا ہے، جس میں شارجہ پولیس، فیڈرل ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن اور کوسٹل پروٹیکشن یونٹ نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاؤن کیا۔ اسی تعاؤن کی بدولت یہ آپریشن کامیاب رہا اور منشیات کی ایک بڑی کھیپ کو ملک کے اندر اسمگل ہونے سے روک لیا گیا۔

آپریشن کے دوران مشتبہ کشتی پر فوری طور پر چھاپہ مارا گیا اور کشتی میں سوار 6 ایشیائی باشندوں پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ کشتی کی تلاشی لینے پر کشتی کے عرشے کے نیچے چھپائی گئی 209 کلوگرام کریسٹل میتھ اور 6 اشاریہ 9 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

اس گروہ کا مقصد ان منشیات کو اسمگل کرنا اور پھر یو اے میں اس کی فروخت تھا۔ کرنل عاصم کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر اس منشیات کو خریدنے والے ممکنہ کا پتہ چلانے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔ گرفتار کیے گئے گروہ کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button