خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو کچھ ممالک میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت کورونا کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔ جبکہ حکومت نے ان ممالک سے آنے والے مسافروں کے یو اے ای میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
حکومت کی جانب سے شہریوں کو ایشیاء کے درج ذیل ممالک کا سفر کرنے سے منع کیا ہے:
بھارت ،
پاکستان ،
بنگلہ دیش ،
نیپال ،
سری لنکا ، اور
ویتنام شامل ہیں۔
جبکہ شہریوں کو درج ذیل افریقی ممالک کا سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے:
نمیبیا ،
زیمبیا ،
کانگو ،
یوگنڈا ،
سیرا لیون ،
لائبیریا ،
جنوبی افریقہ،
اور نائیجیریا
یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت نے متحدہ عرب امارات میں ایمرجنسی کرائسز کی ٹیموں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کے بعد کیا ہے۔ تاہم درج ذیل افراد کو ان پابندیوں سے چھوٹ دی گئی ہے:
- ان ممالک میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفارتی اہلکاروں ان پابندیوں سے چھوٹ دی گئی ہے۔
- طبی معاملات میں کوئی پابندی نہیں ہے۔
- کاروباری مفادات رکھنے والے اہلکار اور نمائندے ہیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ بیان موجودہ سفری سیزن کی روشنی میں دیا گیا ہے۔
Source: Gulf Today.







