خلیجی خبریں

کرونا وائرس کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک کیلئے پروازیں معطل کر دیں

خلیج اردو
03 اکتوبر 2021
دبئی : سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ہیشگی اجازت کے بغیر متحدہ عرب امارات ، اتوھپیا اور ویتنام سے اور کیلئے فضائی پروازیں بند کررہا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے پروازوں اور ان کیلئے 4 جولائی سے پروازیں بند ہوں گی اور اگر پیشگی اجازت لے کر مسافر سفر کرتے ہیں تو انہیں ادارہ جاتی قرنطینہ ہونا پڑے گا۔

تاہم یہ پابندی ان مسافر پر لاگو نہیں ہوگی جنہوں نے سعودی عرب کی جانب سے پابندی والے اعلان سے پہلے سفر کیا ہو۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے بھی ملک میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔ سعودی عرب نے ملک می جمعہ کے روز 1338 کرونا کیسز اور 16 اموات رپورٹ کیں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button