متحدہ عرب امارات

پروازوں کی منسوخی: اتحاد ایئر ویز کے کال سنٹرز میں مسافروں کی فون کالز تانتا بندھ گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وائرس کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یو اے ای اور متعدد ممالک کی جانب سے لگائی جانے والی سفری پابندیوں کے باعث ایئر لائنز کی جانب پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی جارہی ہے۔ جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہی مسائل کی وجہ اتحاد ایئر ویز اور متعدد دیگر ایئر لائنز کے کال سنٹروں میں مسافروں کی جانب سے کالز کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

اس صورتحال ہو دیکھتے ہوئے اتحاد ایئر لائنز کی جانب سے مسافروں کے نام ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ کال سنٹر میں کال صرف اس صورت میں کریں اگر انہوں 48 گھنٹوں سے کم وقت کے دوران سفر کرنا ہے۔ کیونکہ کالز کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایئر لائن کے عملے کی جانب سے کالز کا جواب دینے میں تاخیر ہوگی۔

اسی طرح سے جو افراد یو اے ای سے باہر پھنسے ہوئے ہیں وہ ایئر لائنز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پروازوں کی بحالی سے متعلق مسلسل پوچھ رہے ہیں۔

اتحاد ایئر ویز کا کہنا ہے "ہمیں اپنے کالز سنٹر پر کالز کی ایک کثیر تعداد موصول ہو رہی ہے۔ لہذا ہمیں جواب دینے میں زیادہ وقت لگے گا۔ اگر آپ 48 گھنٹوں کے اندر سفر کر رہے ہو تو براہ کرم ہمیں فون کریں۔ بصورت دیگر آپ کو اتحاد ڈاٹ کام پر ٹریول کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈٰیٹ اور اپنی فلائٹ تبدیل کروانے کی آپشن ملے گی” اسے استعمال کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button