خلیج اردو آن لائن:
پیر کی صبح سعودی عرب کے علاقے مہایل اسیر میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
حادثہ ٹرک ٹریک ڈرائیور کے ٹرک پر کنٹرول کھو دینے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کے بعد ٹرک ٹریفک سگنل پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ گیا۔
صوبہ اسیر میں سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس نے پیر کے روز مہیئل میں الدیرس سگنل پر ہونے والے اس ٹریفک حادثے کو رسپانس دیا تھا۔
#VIDEO: Two people were killed and two others injured in a horrific traffic accident in Mahayil Asir governorate in the southern Asir region on Monday.https://t.co/wyLzdQbmdLpic.twitter.com/w0hPfd3Vw6
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) July 5, 2021
ریڈ کریسنٹ کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تین ایمبولینس جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ حادثے میں دو افراد جانبحق دو زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں سے ایک ہی حالت خطرناک تھی۔ جنہیں مہیئل کے جنرل ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ ٹرک کی بریک میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
Source: Khaleej Times





