متحدہ عرب امارات

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والی ہر سواری پر 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، ابوظہبی پولیس کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کی جانب سے موٹر سواروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ یو اے ای ٹریفک لاء کے مطابق گاڑی میں سوار ہر مسافر کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے تمام تمام موٹر سواروں اور سواریوں کو سیٹ بیلٹ باندھنے کی تلقین کی گئی ہے تاکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔

ابوظہبی پولیس کی جانب سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 400 درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹ عائد کیے جائیں گے۔ جبکہ چلتی ہوئی گاڑی میں بطور مسافر بغیر سیٹ بیلٹ باندھے بیٹھے ہونے پر آرٹیکل 51 کے تحت 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

جس کے مطلب ہے کہ اگر چار لوگ ایک کار میں سفر کر رہے ہیں اور چاروں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھ رکھی تو چاروں پر فی کس 400 درہم جرمانہ عائد ہوگا اور ڈرائیور کو 4 بلیک پوائنٹ بھی دیے جائیں گے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button