متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے مزید دو ممالک کیلئے فلائٹس معطل کر دیئے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز انڈونیشیاء اور افغانستان کیلئے بھی پروازیں معطل کر دیں۔ گزشتہ 14 دنوں میں ان ممالک کا دورہ کرنے والے مسافروں پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

ان ممالک سے کارکو اورٹرانزٹ پروازوں پر پابندی نہیں ہوگی۔ مخصوص حلقوں سے تعلق رکھنے والوں کو سفری پابندی سے استثناء حاصل ہوگا اگر وہ کرونا بارے پروٹوکول کو فالو کریں گے۔

ان مخصوص کیٹگری میں متحدہ عرب کے شہری اور سفارتی مشن کے افراد یا سفارتخانوں میں کام کرنے والے افراد شامل ہیں۔

مستثنیٰ قرار دینے والوں میں سرکاری وفود اور تاجر بھی شامل ہیں جن کی پیشگی منظوری لی گئی ہو۔ اسی طرح گولڈن اور سلور رہائشی ویزا رکھنے والے ، شناخت اور شہریت کیلئے وفاقی اتھارٹی کے مطابق اہم ملازمتوں کے ملازمین اور غیر ملکی مال بردار اور ٹرانزٹ طیاروں کے عملے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ان زمروں سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو روانگی سے 48 گھنٹے قبل درستگی کے ساتھ منفی کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ فراہم کرنا ہوگا۔

دیگر احتیاطی تدابیر میں 10 دن کی قرنطینہ ، ملک میں داخل ہونے کے چوتھے اور آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا شامل ہیں۔ یہ وضاحت کی گئی ہے کہ صرف کیو آر کوڈ والی منظور شدہ لیبارٹریوں کے جاری کردہ ٹیسٹ ہی قبول کیے جائیں گے۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایویشن نے تصدیق کی ہے کہ ان ممالک سے آںے والوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک جہاں سے سفری پابندی نہ ہو ، وہاں 14 دنوں کا دورانہ گزار کر متحدہ عرب امارات آسکتے ہیں۔

مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں اور ایئرلائنز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مسافروں کو اطلاع دیں تاکہ وہ کسی مسئلہ سے بچ سکیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button