خلیج اردو
12 جولائی 2021
لکھنو : بھارتی ریاست اترپردیش میں تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز شام کے وقت الگ الگ وقعات میں ہلاکتون کی اطلاعات آئیں ہیں۔
14افراد پریارگراج ، 5 افراد کانپور دیہات ، تین افراد فیروز آباد اور تین خوشامبھی اور دو دو افراد یونیو اور چراکوٹ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ان افراد پر آسمانی بجلی گری ہے۔
ان حادثات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیاناتھ نے غم اور افسوس کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متائثرہ خاندان کو مناسب انتظامات فراہم کرے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق کان پور ، پرتاپ گڑھ ، آگرہ ، وارانسی اور رائے بریلی سے بھی اموات کی اطلاع ملی ہے۔
کوشمبھی میں ، ہلاک ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ رکمہ ، 50 سالہ مورت دھواج ، 32 سالہ رام چندر اور 15 سالہ مایانک سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
فیروز آباد میں ، 50 سالہ ہیمراج اور 40 سالہ رام سیواک پر اس وقت آسمانی بجلی گری جب وہ ایک نیم کے درخت کے نیچے کھڑے تھے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ شیکو آباد کے علاقے کا 60 سالہ امر سنگھ بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوا ۔
اسی طرح کے واقعات غازی پور اور بلیا سے بھی سامنے آئے ہیں۔
وزیر اعظم نریندرا مودی نے اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ 16 افراد کو راجستان میں آسمانی بجلی نے مارا تھا۔
Source : Khaleej Times







