خلیج اردو آن لائن:
ایک اماراتی باشندے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے دبئی کے ایک نوجوان کو دھمکی دی ہے کہ اس نے اگر اپنی نازیبا تصویریں نہ بھیجیں تو وہ نوجوان کی پرانی نازیبا تصویریں لیک کر دے گا۔
دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق 31 سالہ اماراتی مدعاعلیہ نے مارچ کے مہینے میں ٹیلی گرام کے ذریعے نوجوان کو اپنی تصویریں بھیجنے کے لیے میسج کیا تھا۔
17 سالہ اماراتی نوجوان نے حتہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے سے پہلے اپنے بھائی کو اس حوالے آگاہ کردیا۔ نوجوان نے مزید بتایا کہ “مدعا علیہ نے جیل سے رہا ہونے کے بعد مجھ سے رابطہ کیا۔ ہم بہت سے امور کے بارے میں بات کرتے تھے لیکن ایک دن اس نے مجھے کہا کہ میں خود کو ننگا کر کے تصویریں بناؤں اور اسے بھیجوں”۔
لیکن متاثرہ نوجوان کے انکار کرنے پر مدعاعلیہ نے اسے دھمکی دی کہ وہ اس پرانی نازیبا تصویریں اپنے مشترکہ دوستوں کو بھیج دے گا۔ متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ "4 سال پہلے مدعاعلیہ مجھے جھانسا دے کر میرے سے نازیبا تصویریں حاصل کر چکا تھا۔ میں اس کی دھمکی سے خوفزدہ تھا اس لیے میں اپنے بھائی کو بتا دیا”۔
شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے مدعاعلیہ کو گرفتار کر کے اس کے موبائل سے دونوں افراد کے درمیان ہونے والی گفتگو کو نکال لیا اور پھر مدعاعلیہ پر متاثرہ شخص کو ہتک عزت کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کر دیا۔ مقدمے کے حوالے سے پیشی 14 ستمبر کو ہوگی۔
Source: Gulf News







