متحدہ عرب امارات

کیا یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے؟ 20 انچ کی گائے دیکھنے کیلئے کئی افراد کی جانب سے کرونا وائرس ضوابط کی خلاف ورزی

خلیج اردو
13 جولائی 2021
ڈھاکہ : بنگلادیشن میں بیس انچ کی گائے دیکھنے کیلئے لوگوں کا تنتا بندھ گیا۔ سینکڑوں افراد نے گائے دیکھنے کیلئے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ گائے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے۔

مینیچر گائے جس کا نام رانی ہے، 12 انچ اوبچی ہے اور 26 اینچ لمبی ہے اور اتنی چھوٹی ہے کہ کوئی انہیں گود میں اٹھا کر لے جا سکے۔

جس فارم میں گائے کو رکھا گیا ہے ، کے منیجر کا کہنا ہے کہ انہوں نے گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے درخواست کی ہے کہ وہ گائے کو دنیا کی چھوٹی گائے کے طور پر شمار کر لیں۔

منیجر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہے کہ ان کی گائے یہ ریکارڈ اپنے نام کرے گی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت یہ اعزاز ہندوستانی ریاست کیرالہ کی ایک گائے مانیکیم کے پاس ہے جس کی لمبائی 24.07 انچ (61 سینٹی میٹر) تھی جب اس نے 2014 میں ریکارڈ قائم کیا تھا۔

گائے کا نظارہ کرنے والی رانو بیگم نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کو پراسرار سمجھ کر اسے دیکھنے کیلئے مختلف مقامات سے آرہے ہیں لہذا مجھے بھی گائے کو دیکھنے حاضر ہونا پڑا۔

انتہائی تیزی سے پھیلنے والی کرونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کے نتیجے میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا مقابلہ کرنے کیلئے بنگلہ دیش نے اپنے لاک ڈاؤن میں 14 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button