
خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کی ایئر لائن اتحاد ایئر ویز نے پاکستان، بنگلہ دیش، اور بھارت سے پروازوں کی منسوخی میں 31 جولائی تک کی توسیع کر دی۔
پروازوں کی معطلی کا اعلان ٹوئیٹر پر کیا گیا۔ ایئر لائن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور کورونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کے باعث کیا گیا ہے۔ ایئر لائن کی جانب سے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ موجودہ قواعد کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش، اور بھارت سے آںے والی تمام پروازیں31 جولائی 2021 تک معطل کر دی گئی ہیں۔ اور اس فیصلے میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اپنے صارفین کو مطلع کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایئر لائن کی جانب سے بھارت سے یو اےا ی کے لیے پروازیں 21 جولائی تک منسوخ کیے جانے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے۔ تاہم، اماراتی شہری، گولڈن ویزوں کے حامل افراد اور سفارت کاروں کو سفر کی اجازت ہوگی اگر وہ تازہ ترین سفری شرائط پورا کرتے ہیں تو۔
Source: Khaleej Times







