خلیج اردو آن لائن:
امریکی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کی رومانیہ کے دارالحکومت میں بخارست کی ایک مصروف سڑک پر ہنگامی لینڈنگ۔ لینڈنگ ہیلی کاپٹر میں اچانک پیدا ہونے والی فنی خراب کے باعث کرنی پڑی۔ تاہم، لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کے پر لگنے سے دو اسٹریٹ لائٹیں ٹوٹ گئیں۔
واقعہ رومانیہ کے ایئر فورس دن اور افغانستان میں فوجی موجودگی ختم ہونے کی تقریبات کی تیاریوں کے دوران پیش آیا۔ جب بلیک ہاک دیگر ہیلی کاپٹروں کے ساتھ پرواز کر رہا تھا کہ اچانک اس کی بلندی کم ہونا شروع ہوگئی اور سڑک پر چلتی گاڑیوں کے اوپر پرواز کرتا ہوا بلاآخر ایک چوراہے پر لینڈ کر گیا۔
Black Hawk emergency landing during the rehearsal of the #Flightday in Bucharest pic.twitter.com/uaAoZk8un8
— AviationLoft (@AviationLoft) July 15, 2021
https://twitter.com/electrixtree/status/1415591690149277697?s=20
روامانیہ ناٹو کا رکن ملک ہے اور امریکی بیلیسٹک میزائلوں کا اسٹیشن بھی رومانیہ میں ہے ۔ رومانیہ میں امریکی سفارت خانے کا اس واقعہ کۓ حوالے سے کہنا ہے وہ اس مسئلے کے حل کے لیے رومانیہ کے حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کریں گے۔
Source: Gulf Today.







