متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1565 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1508 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔  جبکہ اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 61 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے جبکہ نئے کیسز 2 لاکھ 99 ہزار 275 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 6 لاکھ 59 ہزار 499 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 37 ہزار 267 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1896 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ابوظہبی کی ایئر لائن اتحاد ایئر ویز نے پاکستان، بنگلہ دیش، اور بھارت سے پروازوں کی منسوخی میں 31 جولائی تک کی توسیع کر دی۔

پروازوں کی معطلی کا اعلان ٹوئیٹر پر کیا گیا۔ ایئر لائن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور کورونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کے باعث کیا گیا ہے۔  ایئر لائن کی جانب سے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ موجودہ قواعد کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش، اور بھارت سے آںے والی تمام پروازیں31 جولائی 2021 تک معطل کر دی گئی ہیں۔ اور اس فیصلے میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اپنے صارفین کو مطلع کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایئر لائن کی جانب سے بھارت سے یو اےا ی کے لیے پروازیں 21 جولائی تک منسوخ کیے جانے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے۔ تاہم، اماراتی شہری، گولڈن ویزوں کے حامل افراد اور سفارت کاروں کو سفر کی اجازت ہوگی اگر وہ تازہ ترین سفری شرائط پورا کرتے ہیں تو۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button