عالمی خبریںخلیجی خبریں

ویڈیو: زائرین حج فریضہ حج ادا کرنے کے لیے مکہ پہنچنا شروع ہوگئے

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وبا کے دوران دوسرا حج ادا کرنے کے لیے زائرین حج ہفتے کے روز مقدس شہر مکہ پہنچنا شروع ہوگئے۔ کورونا وبا کے باعث یہ دوسرا حج ہوگا جس میں زائرین کی مخصوص تعداد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

گزشتہ سال بھی حج کے لیے سعودی عرب کی جانب سے بہت کم تعداد میں حج کے لیے ویزے جاری کیے گئے تھے اور اس دوران  زائرین کے درمیان کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔ اس سال بھی سعودی عرب کی جانب سے صرف 60 ہزار زائرین کو فریضہ حج ادا کرنے کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ اس بھی حج کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچے گا۔

خیال رہے کہ اس سال حج کے لیے زائرین کا انتخاب لاٹری کے ذریعے کیا گیا ہے۔ تاہم، زائرین کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے۔ تاہم، وبا سے پہلے کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔

اس سال بھی کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی وزارت حج کے ترجمان ہاشم السعید کا کہنا تھا کہ "ہر 3 گھنٹوں بعد 6 ہزار لوگ مکہ پہنچنے پر طواف کے لیے داخل ہوتے ہیں۔ ہر گروپ کے طواف مکمل کر لینے کے بعد احاطے کی سینی ٹائزیشن کی جاتی ہے”َ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button