متحدہ عرب امارات

 عید الضحی کی تعطیلات کے دوران دبئی میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر بند رہیں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز اعلان کیا گیا ہےکہ عید الضحی کی تعطیلات کے دوران دبئی میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر 19 جولائی سے 21 جولائی تک بند رہیں گے۔

ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ الغورد سنٹر 22 جولائی سے 24 جولائی تک صبح 8 بجے سے رات 8  بجے تک کھلے گا جبکہ اپ ٹاؤن مردیف سنٹر 22 کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا اور 23 اور 24 جولائی کو مردیف سنٹر صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہے گا۔

جبکہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتال معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے، تاہم ڈاکٹر آن کال ہوں گے تاکہ ہسپتالوں کا کام معمول کے مطابق چلتا رہے۔ مزید برآں، ڈی ایچ اے کے تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

مزید برآں، کورونا اسیسمنٹ سنٹر، جیسا کہ ال بدعہ ہیلتھ  سنٹر، الخوانیج ہیلتھ سنٹر، اور دبئی میونسپلٹی ہیلتھ سنٹر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

کوویڈ سکرینگ سنٹرز کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے:

ڈیرا سٹی سنٹر اور مال آف ایمریٹس سکرینگ سنٹر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔ تاہم، النصر کلب سنٹر 19 سے 24 جولائی تک جبکہ الرشیدیہ مجلس اور جمیرا ون پورٹ مجلس 19 سے 22 جولائی تک بند رہے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button