خلیج اردو
03 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمدبن راشد المکتوم نے جمعہ کو متحدہ عرب امارات کے پانچ ٹاپ اور باٹم اداروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ یہ سہولیات ان کے ڈیجیٹل اور سمارٹ سہولیات کی فراہمی سے متعلق ہے۔
To ensure transparency and provide efficient digital services within the UAE government, we conducted a survey to classify the five best and worst government entities. We aim to establish a digital government that keeps pace with global trends. pic.twitter.com/Wx0gOFpunt
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) September 3, 2021
ایک پول جس میں تیس حکومتی ادارے شامل تھے اور جس میں 55000 افراد نے حصہ لیا اور اس سروے میں تین مہینوں کیلئے یہ سروے کیا گیا۔ اس میں تیس حکومتی اداروں کی کارکردگی سے متعلق پوچھا گیا تھا جو 58 ڈیجیٹل چینلز سے ملک میں 1300 خدمات فراہم کررہے تھے۔
بہترین اداروں میں متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ ، وفاقی ادارہ برائے شناخت و شہریت آئی سی اے ، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی امور ، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات ، وزارت کمیونٹی ڈیویلپمنٹ شامل ہیں۔
پانچ برے اداروں میں وزارت تعلیم ، فیڈرل ٹیکس اتھارٹی ، سیکورٹی اینڈ کموڈیٹیز اتھارٹی ، جنرل اتھارٹی فار پنشن اینڈ سوشل سیکورٹی اور وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر شامل ہیں۔
ٹویٹر پر شیخ محمد نے ہدایات جاری کیں کہ جن اداروں کی کارکردگی اچھی نہیں انہیں نوے دن دیئے جارہے ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔
To ensure transparency and provide efficient digital services within the UAE government, we conducted a survey to classify the five best and worst government entities. We aim to establish a digital government that keeps pace with global trends. pic.twitter.com/Wx0gOFpunt
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) September 3, 2021
اس سروے کا اعلان کرتے ہوئے شیخ محمد نے کہا تھا کہ انہیں ملک میں بہترین سروسز کی فراہمی چاہیئے جو عالمی معیار کے مطابق ہو۔
Source : Khaleej Times