متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں موبائل فون سے کیے جانے والے فراڈ کونسے ہیں؟

خلیج اردو
07 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں فراڈ کرنے والے مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے عوام کو فون پر فراڈ کیلئے للچاتے ہیں۔ ایسا بھی ہے کہ فراڈیے انہیں حساس معلوم لے کر بلیک میل بھی کرتے ہیں۔

اگرچہ فراڈیے ملک بھر میں موجود ہیں تاہم مقامی پولیس نے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ سخت ایکشن لیا ہے۔

فون سے فراڈ کرنے والے اکثر آپ کے موبائل آپریٹر کا نمائندہ بن کر جیسے ڈو یا اتصالات یا آپ کے بینک سے کال کرنے کا جھوٹ بولتے ہیں تاکہ آپ سے حساس اور خفیہ معلومات حاصل کریں۔ وہ نامعلوم کال کرنے والے قانونی حکام جیسے پولیس کے نمائندے بنیں گے اور خفیہ تفصیلات مانگیں گے اور دعویٰ کریں گے کہ انہیں اپنا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

دبئی کورٹس میں ایک حالیہ کیس میں 12 مردوں کے ایک گروہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ متاثرین سے فون کال کرنے کیلئے المرقبت کے علاقے سے متائڑہ افراد سے غیر قانونی طور پر رقم حاصل کر رہے ہیں۔ انہیں دبئی پولیس نے حالیہ اسکینڈل کے بعد پکڑا تھا۔

ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ پاکستانی مدعا علیہ 14 موبائل فون استعمال کرتے ہوئے اپارٹمنٹ سے واٹس ایپ پیغامات بھیجتے تھے یا اپنے اہداف کو کال کرتے تھے۔گروہ نے ایک عورت کو 13،500 درہم کا دھوکہ دیا تھا۔

گلف نیوز کے ایک قاری نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اسکیمرز نے ان سے غیر قانونی طور پر پینتالیس ہزار ہتھیا لیے تھے۔ انہیں بنک نمائندہ بن کر فراڈیوں نے بتایا کہ وہ اپنے بنک کی تفصیلات اپڈیٹ کریں۔

پولیس نے اس حوالے سے لوگوں میں آگاہی مہمات جاری رکھے ہیں اور وفاقی قانون کے آرٹیکل 33 کے مطابق دھوکہ دہی پر بییس ہزار درہم تک سزا دی جائے گی۔ پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے چوکنے رہیں اور اپنے ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔

اس حوالے سے اگر آپ کسی طرح فراڈ کا شکار ہو جاتے ہیں تو آپ 901 پر کال کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے فراڈ کا ثبوت اور ایمریٹس کی آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے کیس فائل کریں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button