
خلیج اردو
08 ستمبر 2021
ممبئی : بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں۔ اداکار نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اس حوالے سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔
آرونا بھاٹیہ کی وفات پر اکشے نے انسٹاگرام پے لکھا کہ ماں میرا سب کچھ تھی اور آج ایسا لگتا ہے کہ میں اپنے وجود کھو بیٹھا ہوں۔ میری ماں نے آج یہ دنیا چھوڑی اور میرے والد کے ساتھ دوسری دنیا میں جا ملی۔
اس سے قبل وہ برطانیہ سے ممبئی پہنچے تھے کیونکہ ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔ برطانیہ میں وہ شوٹنگ میں مصروف تھے۔ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ موجودگی یقینی بنانے کیلئے برطانیہ سے آئے تھے۔
اکشے کی والدہ بہتر محسوس نہ کرنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھی۔
اکشے کمار اپنی والدہ کے بہت قریب رہے ہیں اور ہمیشہ اپنے بیزی شیڈول کے باوجود وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہنے کیلئے وقت نکالتے رہے ہیں۔
پچھلے مادر ڈے پر وہ اپنی والدہ کو سینگارپور میں ان کی پسندیدہ جگہ پر لے کر گئے تھے۔ وہ آج کل اپنی فلم مشن سینڈریلا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم تلگو فلم رکشادو کا ری میک ہے۔
Source : Khaleej times







