متحدہ عرب امارات

بچوں کو اسکول داخل نہ کروانے پر 5 ہزار درہم جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے، یو اے ای حکام کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ لازمی تعلیم کے دورانیے میں بچوں کو اسکول داخل کروانے میں ناکامی پر 5 ہزار درہم جرمانہ یا قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے تعلیم کو بچوں کو حق قرار دے دیتے ہوئے کہا "ہر بچہ تعلیم کا حق رکھتا ہے۔ مزید برآں، ریاست نافذ شدہ قوانین کے مطابق ہر بچے کو مساوی مواقع فراہم کرے گی”۔

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے مزید کہا گیا "بچے کی دیکھ بھال کرنے والے فرد کے لیے ممنوعہ کے وہ اس بچے کو بے گھر کرے، اس سے غلفت برتے، یا اسے بغیر کسی نگرانی یا گائیڈینس کے چھوڑ دے یا اس بچے کو لازمی تعلیم حاصل کرنے کی عمر میں تعلیم حاصل کیے بغیر رہنے دے اور اسے تعلیمی ادارے میں داخل نہ کروائے”۔

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا "جو کوئی بھی اس قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اس قید یا کم از کم 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی”۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب میں 18 سال کی عمر تک یا 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنا لازمی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button