متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کے حفاظتی تدابیر کی وجہ سے مختلف کاروبار بند کر دیئے گئے ہیں

خلیج اردو
08 ستمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کورٹ میں چار طرح کے کاروبار بند کر دیئے گئے ہیں۔ ان کی خدمات کو اس وجہ سے معطل کیا گیا ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

ابوظبہی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ چار طرح کے دفاتر بند کررہے ہیں۔ اس حوالے سے قانونی طور پر درخواست جمع کرائے گئے ہیں کیونکہ ان کے آپریشنل ریکوائرمنٹ اور اسٹنڈرڈ کو پورا نہیں کیا گیا۔

حکام نے کہا ہے یہ دفاتر مسلسل ضوابط کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

اے ڈی جے ڈی نے نشاندہی کی ہے کہ ٹائپنگ آفسز کے ذریعے عدالتی اور قانونی درخواستیں جمع کرانا عدالتی صارفین کیلئے ایک اختیاری راستہ ہے – کچھ ان خدمات سے فائدہ اٹھانے کیلئے خود درخواستیں جمع کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ دفاتر جو نجی شعبے کے زیر انتظام اور چلائے جاتے ہیں ۔

عدالتی محکمے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیجیٹل چینلز استعمال کریں اور ویب سائٹ اور ایپلیکیشن کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button