متحدہ عرب امارات

اپنی فیملی کا ویزہ منجمد کیسے کریں گے؟ متحدہ عرب امارات کی نئی سہولت ملازمین کیلئے

خلیج اردو
09 ستمبر 2021
دبئی : اگر آپ یہ منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ نئی نوکری کریں اور موجودہ نوکری چھوڑ دیں اور اپنا اسپانسر ایک سے دوسرے پر جانا چاہتے ہوں تو ویزہ کی تبدیلی آپ کی فیملی کے ویزہ پر اثر ڈالے گی۔

اب متحدہ عرب امارات کی ایمیگریشن حکام نے یہ سہولت متعارف کرائی ہے کہ آپ اپنے خاندان یا ان افراد کا جن کو آپ نے اسپانسر کیا ہو، ان کا ویزہ ہولڈ پر رکھ سکتے ہیں۔

ایسے میں ان افراد کو جو آپ پر انحصار کرتے ہیں ، اپنا ویزہ ہولڈ کر سکتے ہیں جب تک کہ ویزہ پرانے آجر سے نئے آجر پر منتقل ہو جائے۔ اگر آپ اس سہولت کے بارے میں تفصیل جاننے کا خواہاں ہیں تو یہ مندرجہ ذیل ہیں۔

ویزہ کیلئے ہولڈ سروس کیا ہے؟

گلف نیوز نے راشد خواجہ سے بات کی ہے جو بی ٹو بی ڈاکومنٹس کلیئرنگ میں پبلک ریلیشن آفیسر ہیں۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا ہے کہ کیسے ایک شخص اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

اان کا کہنا ہے کہ اگر آپ نوکری سے نکال دیئے جاتے ہیں یا آپ خود نوکری چھوڑ جاتے ہیں کیونکہ آپ کو بہتر نوکری ملی ہے تو آپ کو اپنا ویزہ اپنے پرانے آجر سے تبدیل کرکے اپنے نئے آجر کے ساتھ تبدیل کرنا ہوگا تاہم اگر آپ اپنے فیملی کو انفرادی حیثیت میں اسپانسر کررہے ہیں اور جب آپ اپنی ملازمت کا ویزہ منسوخ کررہے ہوں تو آپ کو اپنی فیملی کا ویزہ بھی منسوخ کرنا ہوگا۔

مسٹر راشد کا کہنا ہے کہ خاندان کا ویزہ ہولڈ پر رکھنے سے فیملی اسپانسر کو اجازت ملے گی کہ وہ حکام کو بتائے کہ وہ اپنے فیملی کا ویزہ منسوخ نہیں کرنا چاہتا بلکہ اسے ہولڈ پر رکھنا چاہتا ہوں۔

میں ہولڈ سروس سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے کہاں درخواست دوں؟

اس سروس کیلئے دبئی میں ایک عامر سروس سنٹر ، یا کسی دوسری امارات میں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) کے سروس سینٹر پر جا کر درخواست دی جا سکتی ہے۔

فرسٹ گیٹ بزنس سروسز کے پی آر او سراج الدین عمر نے بتایا کہ ویزا ہولڈنگ سروس کیلئے صرف اسی امارات میں درخواست دی جا سکتی ہے۔ لہذا اگر آپ کا ویزا شارجہ میں جاری کیا گیا تھا جیسے اگر آپ صرف شارجہ میں آئی سی اے کسٹمر ہیپی نس مرکز میں ہولڈ سروسزکیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویزا زیادہ سے زیادہ 60 دن کیلئے ہولڈ رکھا جا سکتا ہے۔

مجھے اس سہولت کیلئے کون کونسے ڈاکومنٹس کی ضرورت ہوگی؟
عمر کے مطابق اگر آپ اسپانسرشپ کو ٹرانسفر کررہے ہیں تو آپ کو ویزہ ہولڈ کرنے کی درخواست ، موجود آجر سے لیبر کینسلیشن ڈاکومنٹس ، وزارت انسانی وسائل سے نئی کمپنی کا آفر لیٹر اور جو آپ پر انحصار کرتا ہے اس کا اصل پاسپورٹ درکار ہوگا۔

اس کیلئے ہولڈنگ اپلیکیشن کی فیس 75 درہم ، قابل واپسی ڈیپوزٹ 2500 درہم ، پاسپورٹ ہولڈنگ فیس 141 درہم ہے۔

اگر آپ ہولڈ ساٹھ دنوں سے پہلے ہٹا دیتے ہیں تو آپ کو سیکورٹی کے پیسے واپس مل جائیں گے بصورت دیگر آپ کی رقم ضائع ہوگی۔ جب ایک شخص کے پاس گولڈن ویزہ ہے تو ایسی صورت میں ان کیلئے سیکورٹی کی رقم جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اپنے فیملی کا ویزہ ہولڈ پر رکھنے کیلئے آپ کے موجود آجر کی جانب سے لیبر کارڈ کی منسوخی لازمی ہے۔
آپ امر سنٹر یا آئی سی اے کسٹمر ہیپی نس سنٹر جا سکتے ہیں اور انہیں اپنے فیملی کیلئے ویزہ ہولڈ پر رکھنے کی درخواست کرسکتے ہیں۔

آپ کو موجود ویزہ منسوخ کرنا ہوگا۔ آپ کا نیا آجر آپ کیلئے ملازم کے ویزہ کیلئے درخواست دے گا۔ ایک بار جب اس پر اسٹامپ لگ جائے گا تو آپ اپنے فیملی کے ویزہ سے ہولڈ ہٹا سکتے ہیں۔ جو رقم آپ نے سیکورٹی کے طور پر رکھی ہے اسے واپس کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button