
خلیج اردو
22 ستمبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے ملک گیر انفلوئنزا ویکسینشن مہم شروع کی ہے جیسے ہی سردی کا موسم شروع ہورہا ہے۔ اس مہم میں ہیلتھ حکام فلو کے ویکسین لگوانے سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔
یہ مہم وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔ اگر آپ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں تو ذیل میں اس کی تفصیلات ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ تمام اماراتی اور زیادہ رسک والے افراد کو ویکسین مفت میں دی جائے گی جبکہ باقیوں کیلئے پچاس درہم میں دستیاب ہوگی۔
جن افراد کو زیادہ رسک والے قرار دیا گیا ہے ان میں حاملہ خواتین ، پانچ سال سے کم بچے ، ہیلتھ کیئر ورکرز ، ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد ۔ دیگر خراب بیماریوں جیسے شوگر یا عارضہ قلب میں مبتلہ افراد شامل ہیں۔
کیا بچے یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں؟
ہاں بچے جن کی عمریں چھ مہینے سے زیادہ ہو۔ اگر کسی بھی طرح کا ری ایکشن آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
اگر کسی نے کرونا ویکسین لگوائے ہوں تو وہ افلوئینزا کے ویکسین لگوا سکتا ہے؟
جی بالکل کرونا وائرس اور انفلوئنزا کا سبب بننے والا وائرس الگ ہیں اور ان کیلئے الگ الگ ویکسین کی ضرورت ہوگی۔
20 اکتوبر کو صحت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ کرونا ویکسینشن اور انفلوئنزا کے شاٹ میں دو سے تین ہفتوں کا فرق ہونا چاہیئے۔
ویکسینشن کہاں سے لگوائی جا سکتی ہے؟
اعلان کے مطابق یہ ویکسین متحدہ عرب امارات کے مختلف صحت کی سہولیات میں فراہم کرے گا۔
Source : Gulf News







