متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سپوتنک ، فائزر کرونا ویکسین کے بوسٹر خوراک کیلئے اہلیت اور پروٹوکول کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
6 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں حکام نے فائزر بائیوٹیک اور سپوتنک ویکسین کے بوسٹر شارٹ لگوانے کی منظوری دے دی ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بوسٹر خوراک کی کچھ رہائشیوں کیلئے منظوری کی اجازت دی ہے۔

ان بوسٹر شارٹ کیلئے اہلیت کے معیار کے بارے میں صحت کےحکام نے بتایا کہ بوسٹر خوراک دوسری خوراک کے چھ مہینے بعد لگوایا جائے گا۔

وہ افراد جنہوں نے سپوتنگ اور فائزر ویکسین کو سینوفارم کے ساتھ لگوائی ہو تو وہ بوسٹر شارٹ کیلئے اہل نہیں ہیں۔ حکام کے مطابق مندرجہ ذیل کیٹگری اہل ہیں۔

وہ بزرگ شہری اور غیر ملکی جن کی عمر 60 سال ہوگے۔
50-59 سال کی عمر کے وہ افراد جو مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوں۔
وہ جو اسپتالوں اور ہیلتھ کیئر میں طویل مدتی نگہداشت کے پابند ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ سیکٹر کی ترجمان ڈاکٹر نورا الغیتی کے مطابق یہ فیصلہ مختلف تحقیقات اور سفارشات پر مبنی ہے۔یہ بوسٹر خوراک کو وقت کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تاثیر کم ہونے کے بعد قوت مدافعت بہتر بنانے میں مددملے گی۔

ڈاکٹر الغیتی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر ٹاپ ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے کرونا وائرس کے خلاف حکمت عملی بنائی ہو۔

یو اے ای سب سے زیادہ ویکسین شدہ ملک بھی ہے جہاں 20.2 ملین سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ سو افراد کے مقابلے میں 205 خوراکیں لگوائی جا چکی ہے۔ ملک میں 95 فیصد افراد کو کم از کم ایک خوراک جبکہ 85 فیصد آبادی کو دونوں خوراکیں مل چکیں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button