
2021خلیج اردو 12نومبر
دبئی:محمد رضوان کو آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل سے قبل سینے میں انفیکشن ہوا جس کے باعث انہیں اسپتال داخل کیا گیا۔۔۔محمد رضوان نے طبیعت کی ناسازی کے باوجود آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ففٹی اسکور کی تاہم بدقسمتی سے پاکستان میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستانی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے محمد رضوان کے آئی سی یو میں داخل رہنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وکٹ کیپر بلے باز کو 9 نومبر کو سینے میں انفیکشن ہوا جسکے بعد انہیں اسپتال لیجایا گیا۔محمد رضوان کو دو دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا جہاں پر وہ کافی تیزی سے صحت یاب ہوئے۔
ڈاکٹر نجیب سومورو نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر صورتحال کے باوجود محمد رضوان جس انداز میں آسٹریلیا کیخلاف پورے جذبے اور ہمت کے ساتھ کھیلے وہ ان کا ملک کیلئے کچھ کرنے کی لگن کا ثبوت ہے۔ڈاکٹر نجیب سومورو نے انکشاف کیا کہ محمد رضوان کی صحت سے متعلق فیصلہ پوری ٹیم منیجمنٹ نے ملکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے موروال کو قائم رکھنے کیلئے محمد رضوان کی صحت سے متعلق خبر کو خفیہ رکھا گیا۔
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں متھیو ویڈ اور مارکوس سٹوئنس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا۔
SOURCE:KHALEEJTIMES







