
خیلیج اردو
متحدہ عرب امارات کی مساجدمیں آج بارشوں کیلئے خصوصی نماز ادا کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے گزشتہ ہفتے ملک بر میں نماز الاستقا ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اسٹیٹ نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کر دہ اوقات کار کے مطابق ابوظہبی میں بارہ بجے،دبئی میں 11بج کر 56منٹ اور شارجہ میں 11 بجکر 55 منٹ پر نماز الاستقا ادا کی جائیگی۔
عجمان میں 11:54،ام الا کوین مٰیں 11:54،فجیرہ11:51 ،راس الخیمہ میں 11:53،خورفاکان مٰں 11:51،العین11:54 اور الدافرہ میں 12 بجکر دو منٹ پر نماز الاستقا ادا کی جائیگی۔ نماز الاستقا میں نمازی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں بارشوں اور رحمت کے نزول کیلئے خصوصی دعائیں کریں گے۔
متحدہ عرب امارات میں یہ پہلا موقع نہیں کہ نماز الاستقا ادا کی جارہی بلکہ اس سے قبل بھی 2020 اور اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ بارشوں کیلئے خصوصی نمازیں ادا کی گئی تھیں۔
SOURCE: KHALEEJTIMES
,







